2 اگست 2014 - 11:17
عالمی برادری سے غزہ کے زخمیوں کو فوری طور پر منتقل کرنے کی اپیل

غزہ پٹی میں ایمرجنسی میڈیکل سروس کے ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ صیہونی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو منتقل کرنے کے لئے فوری اقدام کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ پٹی میں ایمرجنسی میڈیکل سروس کے ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ صیہونی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو منتقل کرنے کے لئے فوری اقدام کریں۔ مصر کی الشرق الاسط نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے ترجمان اشرف القدرہ نے آج کہا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں زخمی ہونے والے  بالخصوص رفح کے الکویتی اسپتال میں بھرتی دسیوں فلسطینیوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ القدرہ نے عالمی برادری اور تمام حریت پسندوں سے غزہ پٹی کے شہریوں کی فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئۓ کہا کہ غزہ کے اسپتالوں میں زخمیوں کی اتنی بڑی تعداد کو رکھنے اور ان کا علاج کرنے کی توانائی نہيں ہے۔ صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر حملوں کے دوران گھروں، بنیادی ڈھانچوں، اسکولوں، اور پناہ گاہوں کے ساتھ ہی اس علاقے کے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ غزہ پر حملہ روکنے کی بین الاقوامی اپیلوں کے باوجود گذشتہ چار ہفتے سے اسرائیل کے جارحانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کچہ گھنٹوں کی جنگ بندی کی بھی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲